فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے کانسپورہ علاقے میں بائی پاس کے قریب ایک تعمیراتی مقام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جاری کام کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا۔جس کے نتیجے میں ایک مزدور لقمہ اجل بن گیا ہے اور ایک زخمی ہوگیا۔متوفی مزدور کی شناخت 30 سالہ محمد اشرف ملک ولد عبدالاحد ملک ساکنہ ہریل ماور ہندوارہ کے نام سے ہوئی ۔ جبکہ زخمی مزدور کی شناخت اوم راج ولد اومکار سنگھ ساکن رامبن، کنتھی چندر کوٹ سے ہوئے اور اس کا علاج و معالجہ جی ایم سی بارہمولہ میں جاری ہے ۔ متوفی کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی بارہمولہ میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔