سرینگر // لبریشن فرنٹ نے مائسمہ سرینگر کے نوجوان فصیل اسلم جو عر صئہ دراز سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید ہیں پر ایک بار پھر پی ایس اے لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے نام نہاد حکمرانوں کے عوام کش رویے کی ایک اور مثال سے تعبیر کیا ہے ،اور کہا کہ کالے قوانین کا نفاذ کرکے معصوم جوانوں کے ایام اسیری کو طول بخشنے کے عمل نے نام نہاد جموریت اور جمہوری حکمرانوں کی پول کھول کر رکھا دی ہے۔ فصیل اسلم ابھی بارہمولہ جیل میں قید ہیں اور حال ہی میں اُن پر لگایا گیا پی ایس اے ختم ہُوا تھا لیکن انہیں رہا کرنے کے بجائے اُن پر ایک بار پھر غیر قانونی طور پر پی ایس اے لگایا گیا ہے جو حد درجہ مذموم ہے۔