بارہمولہ// قصبہ بارہمولہ میں عید الفطر سے قبل اشیائے خوردنی کی قیمتوں اور معیار کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا کی سربراہی میں ایک مارکیٹ چکنگ ٹیم نے بارہمولہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے قانونی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروںکے خلاف کاروئی عمل میں لائی ۔اس دوران دکانداروں سے 10600 روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ 68 کلو غیر معیاری اشیائے خوردنی کوضبط کرکے ضائع کیاگیا جبکہ 42 کلو پالتھین بھی ضبط کیا گیا ۔ اے ڈی سی نے تاجروں پر زوردیا کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں بلکہ ریٹ لسٹ آویزاں رکھیں۔