عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک لیکچرار کو غیر قانونی تقرری کے الزام میں معطل کر دیا ہے، اس معاملے کی مزید تفتیش باقی ہے۔حکومت جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق ان کے طرز عمل کے بارے میں زیر التوا انکوائری، تک عارف محمد خان، لیکچرر انوائرمینٹل سائنس، ایچ ایس ایس ترہامہ، بارہمولہ کو جموں و کشمیر کے قاعدہ 31(1)، سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز، کے تحت معطل کیا گیا ہے۔معطلی کی مدت کے دوران مذکورہ لیکچرر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر کے دفتر میں منسلک رہے گا۔