بارہمولہ //بارہمولہ میں معر وف رضاکار اِدارہ ہیومن ایڈ سو سایٹی کشمیر(باہمولہ)نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بارہمولہ کے اشتراک سے یک روزہ قانونی جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں تحصیل واگورہ اور تحصیل کریری سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بارہمولہ سے وابسطہ قانونی ماہرین ۔ بلاک ڈولپمنٹ آفیسر واگورہ ۔ چا یلڈ پروٹیکشن آفیسر۔ اسیسٹینٹ انجینر پی ڈی ڈی۔ اسیسٹینٹ انجینر پی ایچ ای۔ منیجر جموںوکشمیر بنک۔ نایب تحصیلدارکے علاوہ دیگر محکموں کے سر براہان بھی موجود رہے۔ سکریڑی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی وسب جج ڈ سٹرکٹ کورٹ بارہمولہ فیضان الحق اقبال مہمان خصوصی تھے