بارہمولہ//سرکاری محکموں میںبہتر کام کاج اور ملازمین کی باقاعد ہ حاضری کو یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے تحصیلداربارہمولہ کے ہمراہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر،زونل ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ اوراسسٹنٹ لیبر کمشنر سمیت کئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔معائنے کے دوران 14ملازمین کو غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان غیر حاضر ملازمین کو معطل کرنے کے احکاما ت صادر کئے۔