اوڑی/ بارہمولہ میں چارروز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش بدھ کو اوڑی ،سلام آباد میں واقع این ایچ پی سی ڈیم سے بر آمد کی گئی۔
اطلات کے مطابق چار روز قبل 19 سالہ مومن منظور ولد منظور احمد ساکنہ جل شیری بارہمولہ ، نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔
مومن کی لاش آج اُوڑی سے بر آمد ہوئی۔
مومن کی لاش کو سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا ہے جہاں پر قانونی لوازمات کے بعد اس کو لواحقین کے حوالے کیا جا ئے گا۔