بارہمولہ/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے میں چار سی آر پی اہلکاروں سمیت نو افراد ذخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ویرون بارہمولہ میں پنڈت کالونی کے نزدیک یہ حادثہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹا ٹا سومو اور سی آر پی ایف گاڑی کے درمیان شدید ٹکر ہوئی۔
اس ٹکر کے نتیجے میں 9 افراد ذخمی ہوگئے جن میں چار سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچا یا گیا ۔