بارہمولہ//بارہمولہ میں دو روزہ صفائی مہم اختتا م پذیر ہوئی۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول خواجہ باغ میںایک تقریب منعقد ہوئی۔ایم سی بارہمولہ نے ضلع اِنتظامیہ کے اشتراک سے مہم کا آغاز کیا تھا۔ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر این ایتو نے سوچھ بھارت مشن کے ایک حصے کے تحت دریائے جہلم کے کنارے مہم کا اِفتتاح کیا تھا۔انہوںنے تمام متعلقین بشمول طالب علموں کو اپنے علاقوں میں صاف وشفاف ماحول کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ عوامی تعائون کے بغیر مہم کی کامیابی کے امکانات تاریک ہیں اورضرورت اس بات کی ہے کہ عام لوگ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔