بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ میں منگل کو سوشل ویلفیئرکے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروںنے مطالبات کو لیکر مظاہرے کئے۔ کریا پا پارک میں ورکر اور ہیلپر جمع ہوئے اور تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور دیگر مطالبات پر سرکار مخالف مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ برسوں سے محکمہ میں کام کررہے ہیں لیکن ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی مرکزی سکیموںکو زمینی سطح پر عملایاجارہاہے۔ا یسوسی ایشن کی صدر محمودہ نازکی نے کہا اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ ہڑتال کرینگے ۔