سرینگر/آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے منگل کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کانٹھ باغ علاقے میں راہ گیروں پر کئی حملوں کے نتیجے میں کم و بیش51شہریوں کو زخمی کیا جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق آوارہ گھوم رہے کتوں کے ایک ٹولے نے ایک ہی دن کے اندر 51افراد کو اپنے حملوں کا شکار بنایا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بارہمولہ اسپتال لیجایا گیا جہاں اُنہیں ضروری علاج و معالجہ فراہم کیا گیا۔
بعض زخمیوں نے الزام عاید کیا کہ اسپتال کے اندر ویکسین موجود نہیں تھاتاہم میڈیکل سپر انٹنڈنٹ بارہمولہ اسپتال ڈاکٹر مسعود کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اور سبھی زخمیوں کو ضروری علاج فراہم کیا گیا۔