عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//مالی شمولیت کو بڑھانے اور دیہی ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم اقدام کرتے ہوئے، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے کل کسان خدمت گھر (KKGs) کے پہلے مرحلے کے تحت کام کرنے والے کرشی ادیمیوں کو بزنس کارسپانڈنٹ (BC) خطوط تقسیم کئے۔اس اقدام کا مقصد دیہی علاقوں میں مالی خدمات کو وسعت دینا اور PM- KISAN، KCC، PMJJBY، PMSBY، APY، PMKMY اور PMFBY جیسی سرکاری سکیموں کے تحت زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانا ہے، جبکہ آمدنی پیدا کرنے کے مواقع کو بھی فروغ دینا ہے۔ڈی سی نے کسانوں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی تاکید کی کہ وہ وہاں آمدنی اور روزگار پیدا کرنے کے حصول کے حق میں ہوں۔