عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بارہمولہ// محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈسٹرکٹ بارہمولہ نے انٹر سکول سپورٹس مقابلوں کے ایک حصے کے طور پر بارہمولہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ڈانگر پورہ زون میں انڈر 14 بوائز فٹ بال مقابلہ اسپورٹس سٹیڈیم جانوارہ میں منعقد ہوا، جس میں 80 طلباء نے پرجوش شرکت کی۔
زون پٹن نے ہائر سیکنڈری اندرگام میں انڈر 14 لڑکوں کے فٹ بال مقابلے کا بھی اہتمام کیاجس میں ریکارڈ 92 طلباء نے حصہ لیا۔زون واگورہ نے ہائر سکینڈری سکول کریری میں انڈر 17 لڑکوں کے کھو کھو کے مقابلے دیکھے۔ ایونٹ میں متاثر کن ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا جس میں زون کے مختلف سکولوں سے تقریباً 96 طلبا نے حصہ لیا۔ دریں اثنا، سوپور میں، سبحان سٹیڈیم میں منعقدہ انڈر 17 کبڈی مقابلے میں 110 طلبا نے روایتی کھیل کبڈی میں اپنی طاقت اور چستی کا مظاہرہ کیا۔
زون نہالپورہ میںانڈر 17 کبڈی مقابلے میں 63 طلباء کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی۔