سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں گذشتہ روز جس مکان میں دو جنگجو چھپے تھے اور جو دونوں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے، اُس مکان کا مالک گذشتہ دو روز سے لاپتہ ہے۔
مذکورہ شہری کے گھروالوں نے جمعہ کو بتایا کہ معراج الدین قاضی ولد غلام نبی قاضی ساکن ونی گام لاپتہ ہے۔
قاضی کے گھروالوں نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ انہوں نے40سالہ قاضی کی تلاش ہر جگہ کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔اب وہ پولیس کے پاس قاضی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرنے جارہے ہیں۔
قاضی میوے کی تجارت کرتا ہے اور وہ دو بچوں کا باپ ہے۔