بارہمولہ// سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر بارہمولہ سے کمان پوسٹ تک کئی جگہوں پر چٹانیں اور پسیاں گر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دوسرے روز بھی متاثر رہی جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک درماندہ ہوکررہ گئیں۔ بارہمولہ سے کمان پوسٹ تک، جن میں خانپورہ، دا نا کھن موڑ،بونیار ،گانٹہ مولہ، نوشہرہ ،مہورہ ،بانڈی اور لگامہ شامل ہیں، چٹانیں اور پسیاں گر آئیں۔ بیکن حکام نے مشینری اور عملہ کو مذکورہ مقامات پر فوری طور پرروانہ کیا اور ٹریفک کی آمدورفت کو ممکن بنایا۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پر روزانہ سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی نقل و حمل رہتی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے ۔اسلئے حکام کو چاہئے کہ وہ فوری طور ان جگہوں پر حفاظتی بنڈ تعمیر کریں ۔