بارہمولہ// // ضلع ترقیاتی بورڈ بارہمولہ کی میٹنگ ریاستی وزیر عبدالرحمان ویری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ضلع کے لئے سال 2018-19 کے 2ارب 47کروڑ 14لاکھ روپے کے سالانہ منصوبے کو منظوری دی گئی ۔ اسی میں سے 13کروڑ 94لاکھ 78 ہزار روپے عمومی سکیموں ، 23کروڑ44لاکھ 95 ہزار روپے بطور قرضہ جات ، 1 ارب 94 کروڑ 35 لاکھ 83ہزار روپے مرکزی سرکار کی جانب سے اور 15 کروڑ 23لاکھ 83 ہزار روپے ریاستی سرکار کی جانب سے حصہ داری کے طور شامل ہیں۔اس میٹنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضان انصاری، قانون و انصاف کے وزیر سید بشارت احمد بخاری، ارکانِ قانون سازیہ جاوید حسن بیگ، یاور دِلاور میر ، حاجی عبدالرشید ، محمد عباس وانی، محمد شفیع ، مظفر احمد پرے ، غلام نبی مونگااورمختلف محکموں کے سربراہاں اور افسران بھی موجود تھے۔