سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعرات کو ایک گہرے کنویں میں گرنے کی وجہ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ضلع کے کھیتنگان نامی گائوں میں ایک ہی گھر کے چار افراد ایک کنواں کھودنے میں مصروف تھے جس کے دوران وہ رسی اچانک ٹوٹ گئی جس کو اُنہوں نے سہارا بنایاتھا۔رسی ٹوٹتے ہی چاروں گہرے کنویں میں جاگرے ۔
مقامی لوگوں نے جلدی سے بچائو کارروائیاں شروع کرتے ہوئے چاروں کوزخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں غلام محمد راتھر ولد عبد الرزاق راتھر نامی زخمی کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ باقی ماندہ تین کی حالت نازک تھی۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ راتھر کی موت کنویں کے اندر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماقی ماندہ تین افراد کی حالت بہتر ہے۔