بارہمولہ/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دیودار کا بھاری بھرکم درخت ایک رہائشی مکان پر آگرا جس کے نتیجے میں مذکورہ مکان تباہ ہوگیا۔
یہ واقع ضلع کے دور دراز علاقہ ،گوری وان ،نار وائو میں گذشتہ شام دیر گئے پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ درخت علاقے میں برف کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے جڑ سے اکھڑ کر ممہ دین پوڑ ولد صوفی پوڑ کے مکان پر آگرا۔
اس حادثے کی وجہ سے مذکورہ مکان کو شدید نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔