عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اجر پہلی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 11 طالب علم زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ بارہمولہ کے اجر پہلی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح آرمی گڈ ول سکول کی کرایے پر لی گئی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کم از کم 11 طالب علم زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ زخمی طالب علموں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
بارہمولہ سڑک حادثے میں کم از کم 11 طالب علم زخمی
