سرینگر//سول سوسائٹی بارہمولہ کے ایک وفد نے جمعرات کو وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کے ساتھ ملاقات کی اور بارہمولہ ڈگری کالج کے لئے اراضی کے حصول میں تیزی لانے کی درخواست کی۔اس موقعہ پر گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کے لئے حصول اراضی کے معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر موصوف نے ایم ایل اے بارہمولہ کی قیادت والے اس وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ ڈگری کالج میں بنیادی ڈھانچے کو تقویت بخشنے کے لئے رقومات جلد ہی منظور کئے جائیں گے۔ انہوں نے ریاضی اور ماس کمیونیکیشن شعبہ جات کے لئے مزیدی فیکلٹی بھیجنے کو منظوری دی۔اس موقعہ پر سول سوسائٹی ارکان نے الطاف بخاری کو کالج کی موجودہ صورتحال سے روشناس کرایا۔ وزیر کو بتایا گیا کہ یہ کالج پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم دے رہا ہے اور اسے پی جی کالج کا نام دیا جانا چاہئے تا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اسے تحقیقی مرکز کے بطور تسلیم کرسکیں۔وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔
جنیوا میں دوسرے روز بھی مسئلہ کشمیر چھایا رہا
بشری حقوق کی پامالیاں جاری