فیاض بخاری
بارہمولہ // شمالی قصبہ بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں دریائے جہلم میں غرقآب ہو کر جاں بحق ہونے والے معمر شخص کی نعش آج دو روز بعد برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ عبدالعزیز نجار کے طور پر کی گئی ہے، جو ونکورہ بارہمولہ کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق متوفی نے سنیچر 19جولائی کے روز نامعلوم وجوہات کے بنا پر مبینہ طور دریا میں چھلانگ لگا دی تھی،جس کے بعد حکام نے مذکورہ شخص کی فوری تلاش کیلئے احکامات جا کر دیئے تھے ۔ ایس ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیموں نے جموں و کشمیر پولیس، اور مقامی رضاکاروں کی قیادت میں ایک وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جو 48 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔
بلآخر پیر کی صبح نعش کو ویروان پنڈت کالونی کے قریب سے برآمد کیا گیا اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
بارہمولہ :دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے معمر شخص کی نعش برآمد
