بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اتوارکو سب جیل بارہمولہ میں اچانک تلاشی کاروائی کے دوران قیدیوں کی تحویل سے کئی موبائیل فون اور غیر قانونی دستاویزات برآمد کئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے جیل حکام کے اشتراک سے ایک مشترکہ تلاشی کاروائی کے دوران قیدیوں سے 14 موبائیل فون بر آمد کئے ۔ جبکہ بھاری مقدار میں کچھ غیر قانونی ساز و سامان اور دستاویز ات بھی ضبط کئے گئے۔