سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کو جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جومسلح تصادم شروع ہواتھا اُس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا اور آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
یہ تصادم آرائی چک سالوسہ،کریری میں اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے یہاں مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی اس مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں باضابطہ تصادم شروع ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ کریری علاقے میں ہی چند روز قبل دودنوں تک چلنے والی تصادم آرائی کے دوران تین جنگجوﺅں،دو سی آر پی ایف اہلکاروں، ایس پی او اور دو فوجی اہلکاروں سمیت8افراد جاں بحق ہوئے تھے۔