Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بارہمولہ اور کشتواڑ میں 3 افراد لقمہ اجل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سوپور// میر گنڈ نوپورہ بارہمولہ میں ایک تیز رفتار سومو نے پانچ سالہ کمسن بچی کو زد میں لاکر کچل ڈالا جس کی موقعے پرہی موت واقع ہوگئی ۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے سوموڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق واگورہ سے کھیتان گن جارہی سومو زیر نمبر JK01M-7806نے میر گنڈ نوپورہ کے مقام پر ایک کمسن بچی فرقان سجاد دختر سجاد احمد گنائی کو زد میں لایا ۔اگرچہ اسے فوری طور اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر سوموڈرائیورہلال احمد راتھر ساکن واگورہ  کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ادھرصفاپورہ سے گاندربل کی جانب آرہی تیز رفتار ٹپر زیر نمبر JKOIC_0571گنگر ہامہ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالہ میں لڑھک گئی جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کی شناخت جامد احمد ولد نظیر احمد صوفی،عاقب احمد ولد جاوید احمد ساکنان فتح پورہ ڈرائیور مشتاق احمد صوفی ولد غلام محمد ساکنہ صفاپورہ،مشتاق احمد اور عاقب احمد کو تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔دریں اثنا خطہ چناب کی سڑکوں پر حادثات کا خونین رقص جری ہے ۔ ہفتہ کی صبح قصبہ سے 20کلو میٹر دور کلگاڑی دربشالہ میں جموں کی جانب جارہی ایک نجی مسافر کار پسی کی زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں 2افراد لقمہ اجل جبکہ دیگر 2زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ویگن آر زیر نمبر  JK17- 1896کشتواڑ سے کلگاڑی پسی کے قریب پہنچی تو ایک بڑی چٹان کار پر آن گری جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 38سالہ انجو مہاجن زوجہ بھوپندر مہاجن ساکنہ کشتواڑ اور ان کی 15سالہ بیٹی پوری مہاجن کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی جب کہ بھوپندر مہاجن ولد پارس مہاجن اور اس کا سات سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹھاٹھری میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔دریں اثنا قصبہ میں بٹوٹ کشتواڑ روڈ کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج کیا گیا، وہ بالخصوص درابشالہ کے مقام پر گزشتہ دو ماہ سے سڑک کو بحال کرنے کے لئے سنجیدہ اقداما ت نہ کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت اس اہم سڑک کی حالت کو بہتربنانے کیلئے سنجیدگیکا اظہار نہیں کر رہی ہے۔ ادھر وادی میں سڑک کے مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پازالپورہ بجبہاڑہ کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی ایک موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرائی نتیجے کے طور پر موٹر سائیکل پر سوار محمد یونس لون، گلزار احمد بٹ اور خورشید احمد لون ساکناں سمتھن بجبہاڑہ زخمی ہوئے جنہیںعلاج و معالجہ کیلئے بون اینڈ جوانٹس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ سڑک کے ایک حادثے میں بثر و ترال کے نزدیک ایک موٹر سائیکل اور ایک ماروتی کار کے درمیان ٹکرہوئی نتیجے کے طور پر موٹر سائیکل سوار مومن اشرف ولد محمد اشرف گنائی زخمی ہوا ۔سڑک کے ایک اور حادثے میں ایف۔ سی ۔ آئی میر بازار کولگام کے نزدیک ٹاٹا منی بس زیر نمبرJK03-1071 کو حادثہ پیش آیا اس حادثے میں دو مسافر محمد شفیع بیگ ولد غلام حسن ساکن کھرون اور عبدلرشید شالہ ساکن مغل گنڈ قاضی گنڈ زخمی ہوئے جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں دیوسر کولگام کے نزدیک ایک نامعلوم موٹر سائیکل نے ایک عورت حنیفہ بیگم زوجہ محمد رمضان گنائی کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے ڈسڑکٹ اسپتال کولگام منتقل کرکے مزید علاج کیلئے صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ پہنچایا گیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?