سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور سوپور علاقوں میں سوموار کو سمبل سانحہ کیخلاف احتجاج بھڑک اُٹھا جبکہ علاقے میں احتجاج کے طور سبھی دکان اور کاروباری ادارے بند رہے۔
ملزم کیخلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے ہائیگام ،بارہمولہ میں سرینگر۔بارہمولہ شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے دھرنا دیا۔
مظاہرین اُس سکولی پرنسپل کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے جس نے مبینہ طورملزم کے حق میں نابالغ ہونے کی سند جاری کی تھی۔
مظاہروں کی اطلاعات بوہری پورہ اور بس اسٹینڈ سوپور سے بھی ملی ہیں۔
واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔