بارہمولہ +بڈگام+ترال// بارہمولہ اوربڈگام میں پولیس نے بھاری مقدار میں فکی ضبط کر کے تین افراد کوگرفتار کر لیا ہے ۔بارہ مولہ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ اوپٹن محمد سلیم میرکی صدارت میں غلام محمد با با ساکن گوشہ بگ کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا،جہاں سے دس بیگ فکی ضبط کرنے کے بعدمالک مکان کو بھی حراست میں لیا گیا۔پولیس نے اس ضمن میںایک کیس زیر نمبر 122/2017 درج کرلیا ہے۔ادھر بڈ گام میں پولیس اسٹیشن خانصاحب سے وابستہ پولیس ٹیم نے نمبل ہار کے نزدیک ایک ٹرک زیر نمبر JK02AD/6027 سے تلاشی کے دوران 13بیگ فکی ضبط کرکے ٹرک میں سوار دو افراد نذیر احمد وانی اور شکیل احمد بٹ کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 67/17درج کیا ہے ۔ اونتی پولیس نے عام لوگوں کی مدد سے بھنگ کی کاشت کو تباہ کر لیا ۔اونتی پورہ پولیس نے ایس ایچ او اونتی پورہ نذیر احمد کی قیادت اور ایس ڈی پی اواونتی پورہ پرویز احمد کی نگرانی میں اونتی پورہ کے حدود میں پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کر لیا۔