وزیراعلیٰ کی گذارش پر وزارت ریلوے کا فیصلہ
سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی گزارش پر ریلوے کی وزارت نے مقامی افراد کی سہولیت کیلئے بارہمولہ ۔بانہال ریلوے لائن پر چار مزید سٹیشن قائم کئے ہیں۔ریلوے کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے حکمناموں کے مطابق نئے ہالٹ پوائنٹ رزون ، نائید گام ،رتنی پورہ اور سنگدن میں قائم کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان علاقہ جات کی عوام نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ہالٹ پوائنٹ قائم کرنے کی گزارش کی تھی جس کے بعد محبوبہ مفتی نے یہ معاملہ مرکزی ریلوے وزیر سریش پربھو سے اُٹھا یا ۔ اُنہوں نے مرکزی وزیر سے اس سلسلے میں26؍ نومبر 2016ء کو نئی دلی میں ملاقات کی تھی۔