سرینگر//شالہ ٹینگ ایچ ایم ٹی میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کیلئے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی نقل و حمل روکنے سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔ سرینگر مظفر آ باد شاہراہ پر شالہ ٹینگ بالمقابل باب الریاں اسکول کے مقام پر سنیچرکی صبح 4 بجے 44 بٹالین سی آ رپی ایف اہلکاروں نے 4کلوگرام باروی سرنگ کا پتہ لگایا۔ سرنگ کو ناکارہ بنانے کیلئے پولیس کا بم ڈسپوزل اسکارڈ طلب کیاگیا اور تمام قسم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی۔ اس صورتحال کی وجہ سے سرینگر سے شمالی کشمیر اور شمالی کشمیر سے شہر کی طرف محو سفر سینکڑوں چھوٹی بڑی مسافر و مال بردار گاڑیاں کئی گھنٹوں تک درماندہ ہو کر رہ گئیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا نے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت بحال ہو گئی اور مسافر اپنی منزلوں تک پہنچ گئے۔