منڈی//ساوجیاں حد متارکہ پرمکھیاری کے مقام جمعہ کو ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوگیا جس کی وجہ سے فوج کا ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقہ ساوجیاں میں حد متارکہ کے عین قریب مکھیاری میں دوران گشت ایک بارودی دھماکہ ہوا ہے جس میں 40 آرآر سے منسلک ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر فوج کی ایک گشتی پارٹی معمول کی ڈیوٹی پر تھی کہ سپاہی لکھوندر سنگھ نامی فوجی اہلکار کا پاﺅں بارودی سرنگ پر پڑا جس سے اس کی داہنی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئیں ۔اسے فوری طور پر آرمی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں علاج چل رہاہے ۔