بھدرواہ//محمد شریف نیاز ایگزیکٹو ممبر جموں کشمیر کانگریس کمیٹی اور سابق وزیر نے کہا ہے کہ بلاک بھلیسہ، بلاک بھالہ، بلاک بھیلہ ،بلاک بھدرواہ، بلاک چنگا، بلاک مرچ، بلاک جھکیاس،بلاک جاہرہ بسنوترہ اور چناب ویلی کے دیگر علاقوں میں رہائشی مکانات دکانوں اور باغات کوحالیہ مسلسل ژالہ باری،ہواؤں، بارشوں اور بادل پھٹنے سے تباہ کن نقصان پہنچا ہے ۔انہوںنے لوگوں کیلئے خصوصی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔نیاز نے کہا کہ 500سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے قدرتی آفت کی وجہ سے نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے ریاستی حکومت پر زور دیا اوراور خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈز کے تحت جلد سے جلد متاثر لوگوں کو ریلیف دینے کی اپیل کی ۔