سرینگر/محکمہ موسمیات نے منگل کو پیشگوئی کی کہ جموں کشمیر میں جنوری 2سے جنوری5تک بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ ممکنہ طورمتاثر رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک موسمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر کے موسم کو یکم جنوری یا دوم جنوری سے متاثر کرسکتی ہیں۔
مذکورہ موسمی ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارش متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے ۔ ایڈوائزری کے مطابق آنے والے ایام میں وادی کشمیر، لداخ اور جموں صوبے کا موسم خراب رہے گا۔
کشمیر اور جموں کے صوبائی کمشنروں کے نام موسمی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ جنوری4سے5تک ممکنہ طور موسم خراب ہی رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے ایام میں نئے سال کی پہلی بوندا باندی ہونے والی ہے جس سے زمینی اور ہوائی، دونوں قسم کا ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ان ایام میں دن کے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔