بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری | موسمی خرابی کے باعث ضلع رام بن کے سکول بند رہے

Towseef
1 Min Read

محمد تسکین

بانہال // بُدھ کے روزرام بن اور بانہال کے سیکٹر میں صبح سے دوپہر تک ہوئی بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بلا کسی خلل کے جاری ہے اور امرناتھ یاترا میں دونوں طرف کے ٹریفک کو بغیر کسی خلل کے اپنی اپنی منزلوں کی طرف نکالنے کے بعد ٹریفک پولیس نے نافذالعمل ٹریفک اوقات کے مطابق نگروٹہ ، ادہم پور اور قاضی گنڈ سے دو طرفہ مسافر ٹریفک کو سرینگر اور جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے مطابق شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال ہے اور بُدھ کی صبح جموں سے پہلگام اور بالتل کی طرف 1635امرناتھ یاتریوں کو 59گاڑیوں میں روانہ کیا گیا تھا جبکہ پہلگام اور بالتل سے واپس آنےو الے 2420یاتریوں نے 96گاڑیوں میں جموں کا سفر کیا ۔ضلع رام بن میں بارشوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ رام بن نے بدھ کی صبح ہی ضلع رام بن کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

Share This Article