سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر کو سنیچر کے روزبھاری بارشوں کے نتیجے میں پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ شاہراہ پر رامبن ضلع میں کئی مقامات پر پسیاں گر آئی ہیں۔
حکام نے کہا کہ بیٹری چشمہ علاقے میں آج صبح ایک بھاری پسی گر آئی جس کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے کشمیر شاہراہ پر مسلسل بارشیں ہورہی ہیں۔
ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے رامبن، سریش شرما کے مطابق پسیاں ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ ٹریفک کی بحالی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بحالی کے کام میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
آج جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی۔