محمد تسکین
بانہال/ / پچھلے کئی روز سے وقفے وقفے کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات سے موسم نے پھر کروٹ لی ہے اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ ہفتے کی شام تک جاری تھا ۔ گزشتہ آدھی رات کو گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئیں اور بانہال کے کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی اور تیز ہوائیں چلی۔ ژالہ باری سے ثمربار درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری سے ہوئے حتمی نقصانات کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ہفتے کی صبح سے ضلع رام بن میں موسم آبر و آلود ہے اور صبح سے ہی کبھی بادل تو کبھی رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور مسافر گاڑیاں دونوں طرف سے اور مال گاڑیوں کو یکطرفہ طور پر چلنے کی اجازت ہے۔