کشتواڑ//ریاست جموں کشمیر میں حالیہ دنوں ہوئی بارشبارانی اور ژالہ باری سے میوہ باغات اور سیفران زمینداران کو شدید نقصان ہوا ہے۔ جس پر میوہ باغات ، سیفران و باقی سبھی زمینداران کی اُمیدوں پر پانی پھیر گیا ہے۔ کشتواڑ کے کئی سیفران و میوہ زمینداران نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے کہ حالیہ دنوں ہوئی بارشبارانی اور ژالہ باری سے جو نقصان زمینداران کو ہوا ہے وہ نا قابل برداشت ہے۔ جس سے زمینداران کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ زمینداران نے ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ مجبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ جس طرح باقی ریاستوں میں زمینداران کو ایک لاکھ تک کا قرضہ معاف کر دیا گیا اُسی طرح ریاست کے زمینداران کا ایک لاکھ تک کا قرضہ معاف کر دیا جائے ۔تاکہ غریب زمینداران کو کسی حد تک راحت محسوس ہو سکھے۔ محمد اشرف گیری اور جاوید احمد بٹ نامی مقامی زمیندارو ں نے بتایا کہ اگر ریاستی وزیر اعلیٰ غریب زمینداران کا قرضہ کسی حد تک معاف کیا جاتا تو وہ غریب عوام کی دردناک تکلیف پر کسی مرہم سے کم نہیں ہوتا۔ اور زمینداران پھر سے اپنی زندگی کے لمحات گزارنے میں کسی حد تک کوشاں ہوتے۔