سرینگر//کشمیر ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن نے10اکتوبر2015کو بنائی گئی ٹیم کے تمام ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ 25اگست 2017بروز جمعہ دن کے 4بجکر 30منٹ پر بلائی گئی میٹنگ میں حصہ لیں۔ ٹیم میں شامل بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم،نائب صدر ایڈوکیٹ اعجاز بیدار، جنرل سیکریٹری بشیر صدیق، جوئنٹ سیکریٹری انورالاسلام شاہین، خزانچی ایڈوکیٹ حامد شفیع حکیم ، سینئر ایڈوکیٹ ظفر احمد شاہ ، سینئر ایڈوکیٹ ظفراحمدقریشی، سینئر ایڈوکیٹ آر ائے جان ، ایڈوکیٹ مفتی معراج الدین، ایڈوکیٹ منظور احمد ڈار ، ایڈوکیٹ الطاف حقانی، ایڈوکیٹ جی ائے لون ، ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی، ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ اور ایڈوکیٹ ارشد اندرابی کے اعلاوہ ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا کا نام شامل ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ مقررہ وقت پر میٹنگ میں پہنچ جائیں تاکہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔