سری نگر// کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ وسطی ضلع کشمیر کے کھاگ علاقے میں دو روز قبل ہونے والی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بادی النظر میں اس ہلاکت میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو کمانڈورں کا ہاتھ ہے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے جمعہ کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'بی ڈی سی چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں تفتیش چل رہی ہے۔