سرینگر// 30اپریل کو منعقد ہونے والے بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ (بی سی بی) کے انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر سید شبیر احمد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی سی بی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رئیس احمد بٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ڈی ای او) شکیل حسین چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جمیل، تحصیلدار اظہر ککرو اور دیگر افسران موجود تھے۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی نے سی ای او بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ بی سی بی کے تحت آنے والے تمام 7 وارڈوں میں عام انتخات کے بخوبی انعقاد کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ڈی سی نے الیکشن شیڈول، ریٹرننگ آفیسر کی تعیناتی، انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دینے، عملہ کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز کے قیام اور ووٹ ڈالنے سے متعلق دیگر ضروری انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ ملک میں 57 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے انعقاد کے لیے وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 30اپریل کو بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہونے والے ہیں۔جس میں 10000 سے زیادہ رائے دہندگان 40 نامزد پولنگ اسٹیشنوں پر مقررہ پولنگ کے دن اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ڈی سی نے سی ای او بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ کو یقین دلایا کہ بی سی بی الیکشن-2023 کے ہموار، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ سری نگر کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کینٹ بورڈ کے انتخابات آخری بار 2015 میں ہوئے تھے۔