سرینگر//بادامی باغ میں ایک تقریب کے دوران فوج نے کچھ ڈورو شوپیان میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقریب پر لیفٹنٹ جنرل اے کے بٹ اور چنار کارپس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی فورسزکے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ لانس نائک نلیش سنگھ، گرنیڈیئر اروندر کمار اور سپاہی ہیٹرام شوپیان میں زخمی ہوئے تھے جوبالآخر زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ بیٹھے۔گرنیڈیئر اروند کمار سرینا گاو ں ضلع ہو شیار پور پنجاب سے تعلق رکھتا تھاجبکہ ہیٹرام سونی گھسار گاو¿ں ضلع بیکانئیر راجستھان سے تھا۔ سلامی پیش کرنے کے بعد ان اہلکاروںکو آبائی علاقہ ملٹری اعزازات کے ساتھ روانہ کیا گیا۔