سرینگر//سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما و ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے مرکزی حکومت پر زور دیاہے کہ وہ اس ابہام کو دور کرے کہ وہ کس کس کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے اور وزیر داخلہ یہ بات واضح کریں کہ لوگوں کی شمولیت کے بغیر انتخابات کیسے بامعنی ہوسکتے ہیں ۔اپنے ایک پریس بیان میں تاریگامی نے وزیر داخلہ کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیاجس میں انہوں نے کسی کانام لئے بغیر کہاہے کہ مرکز کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہے ۔ تاریگامی نے کہاکہ یہ Anybodyکون ہے ؟۔ان کاکہناتھاکہ مرکز ی سرکار کو یہ بات واضح کرکے ابہام دور کرناچاہئے کہ وہ کس کس کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس انتخاب میں عوامی شمولیت نہ ہو وہ انتخاب کیسے بامعنی یا باوقار ہوسکتے ہیں ۔ تاریگامی نے کہاکہ نئی دہلی کومعلوم ہے کہ کشمیریوں کی آواز کون ہے تاہم وہ عالمی سطح پر اسے نظر انداز کررہی ہے ۔