سرینگر//پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر سے متعلق ٹھیک باتیں کیں۔انکا کہنا ہے کہ مرکزیسرکارکشمیر میں بات چیت کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ با مقصد بات چیت ہوتی ہے یاخالی باتوںسے عوامی نمائندوں کو الجھانا چاہتی ہے ۔مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ بات چیت کے آغاز سے پہلے اس بات کو یقینی بنائے کہ بات چیت کا آغاز کسی مقصد کو حاصل کرنے کےلئے کیا جائے گا اور جو شخصیت اس کام کےلئے نامزد ہوگی وہ کشمیر کے سیاسی مسئلے کی سنگین نوعیت سے پوری طرح واقف ہو۔انکا کہنا ہے کہ پہلے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے ساتھ براہ راست بات چیت کا آغاز کیا جائے، اُس کے بعدسیاسی جماعتوں اور رائے عامہ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے۔“