Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بات چیت سے اعراض تباہی کا پیش خیمہ،حریت مذاکرات کا بنیادی حصہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// کپوارہ میں3 فوجی ہلاکتوںکا ڈھول پیٹنے اور چھتیس گڑھ میں26فورسز اہلکاروں کی موت پر خاموشی کو کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا منصوبہ اور نئی چال قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور پارلیمنٹ ممبر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واضح کیا کہ’’گولیاں چلائیں یا بم گرائیں‘‘ مسئلہ کشمیر کے حل اورہندو پاک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکراتی عمل کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہے۔نیشنل کانفرنس کے قانون سازیہ ممبران اور پارٹی لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ ممبر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا’’ چھتیس گڑ میں26سی آر پی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا،اس پر اتنا شور نہیں مچایا گیا جتنا کپوارہ میں3 اہلکاروں پر کیا گیا،اور اس پر بینڈ بجایا جا رہا ہے‘‘۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو لازمی قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے تنازعہ کشمیر کے تصفیہ اور خطے میں دیرپا امن کیلئے بات چیت کو واحد راستہ قرار دیا۔انہوں نے کہا’’بم چلائے یا گولیاں،بات چیت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے‘‘۔سپریم کورٹ میں مرکزی سرکار کی طرف سے علیحدگی پسندوں کیساتھ بات چیت نہ کرنے کے موقف پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی کا یہ طریقہ کار ریاست کے مستقبل کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پی ڈی پی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’مذاکرات شروع کئے جائیں ورنہ کرسی چھوڑ دوں گی‘‘،تاہم حکمران جماعت پی ڈی پی کے اتحادیوں نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کے صرف 2دن گزرنے کے بعد عدالت عظمیٰ میں علیحدگی پسندوں کیساتھ مذاکرات کرنے سے قطعی انکار کردیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر اس جماعت کی نیت صاف ہوتی تو وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی مرکز کے اس  موقف پر کرسی کو لات مار تی تاہم’’ کرسی چھوڑنا تو دور کی بات پی ڈی پی والوں نے مرکز کے اس موقف کیخلاف لب کشائی تک نہیں کی‘‘۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کیلئے تمام فریقین کیساتھ بات چیت کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی خیمہ اسکا لازم و ملزوم حصہ ہیں۔ریاست کے حالات کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج ہمارے بچے، جو ہمارا مستقبل ہیں، دانشگاہیں چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور شمال و جنوب میں بچوں کا اس طرح سے سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا اپنی کہانی خود بیان کرتا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیریوں کو دبانے کی خوب کوشش کی جارہی ہے، لیکن ’’میں یہ بات صاف کردینا چاہتا ہوں کہ دھونس و دبائو کی پالیسی نہ تو ماضی میں کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی حال میں ہوگی اور نہ ہی کبھی مستقبل میں ہوگی بلکہ اس سے مزید آگ بھڑکے گی‘‘۔ ہندوستان اور پا کستان کی دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان اچھے تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لوگوں کیلئے سود مند ہے بلکہ اسی میں آر پار کشمیریوں کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے حل کا راز بھی اسی میں مضمر ہے۔ اس موقعہ پرعلی محمد ساگر، ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال،ناصر اسلم وانی ، شریف الدین شارق اور محمد اکبر لون نے خطاب کیا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صفحہ اول

یوم عاشورہ پرجموںو کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات منعقد | ذوالجناح کے فقید المثال جلوس بر آمد

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?