کپوارہ//ہلمت پورہ کپوارہ میں نوجوان کی لاش کو مقامی جنگل میں ملنے کے ایک روز بعد باتر گام کپوارہ میں ایک 70سالہ بزرگ شہری کی لاش کو بر آمد کی گئی جس کے نتیجے میں وہا ں سنسنی پھیل گئی۔70سالہ عبد العزیز پیر ولد عبد الجبار پیر ساکن ہری پائن بدھ کی سہ پہر کو اپنے گھر سے باہر نکلا اور انہیں بتا یا کہ وہا ں حجامت کرنے کی غرض سے دکان پر جائے گا تاہم شام گئے دیر عبد العزیز واپس نہیں آ یا جس کے نتیجے میں لو احقین میںتشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔جمعرات کی صبح کو علاقہ بھر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بزرگ شہری کی لاش کو باتر گام اور گلگام کے درمیان ایک نالہ میں پائی گئی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کو فوری طور اطلاع دی اور پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لو احقین کے حوالہ کردی ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔واضع رہے کہ بدھ کو آرم باغ ہلمت پورہ میں ایک مقامی نوجوان آصف احمد کی لاش کو ایک مقامی جنگل سے درخت سے لٹکتی دیکھی گئی جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کی ۔