سرینگر//شالہ ٹینگ کی اقبال کالونی میں باب الریحان لین کی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو عبو و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کالونی میں ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے مین روڈ سے جو رابطہ سڑک باب الریحان لین تک جاتی ہے،وہ کافی خسہ ہوچکی ہے جبکہ امسال بھاری برف باری اور اب رواں ابر آلودہ موسم میںاس سڑک پر بنے گہرے کھڈوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جس کہ وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ گذشتہ برس کئی کالونیوں میں سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا تاہم اس رابطہ سڑک کی تجدید کا کام نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جگہ جگہ یہ رابطہ سڑک اب کھنڈارت بن چکی ہے اور آبادی کیلئے پریشانیوں کا باعث بنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرینیج سسٹم کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں لوگوں کوگوناگوں مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ متعلقہ اداروں اور ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی گئی تاہم انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کا سارا خمیازہ مقامی باشندوں کو اٹھاناپڑ رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس رابطہ سڑک کو فوری مرمت کی جائے تاکہ عبور و مرور میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔