سرینگر // بابہ ڈیمب سڑک پر جگہ جگہ کھڈے پیدا ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ سڑک پہلے سے ہی خراب حالت میں تھیں اور اب حالیہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے علاقہ میںسڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہوئی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ یہ سڑک معمولی بارشوں کے بعد ہی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیںجس کے نتیجے میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کا عبور و مرور تقریباً نا ممکن بن جاتا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ اس اہم سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے لوگ سڑک کی تعمیر و تجدید کی مانگ کررہے ہیں ۔