سرینگر//جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری قتل معاملے میںپولیس کو اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ کیس عنقریب حل کیا جائے گا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایڈو کیٹ بابر قادری کی ہلاکت کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا”ہم نے پہلے ہی پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے“۔
انہوں نے مزید کہا ”ہمیں بابر قادری قتل کیس کے سلسلے میں اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور اُمید ہے کہ اس کیس کو بہت جلد حل کیا جائے گا“۔
ایڈو کیٹ بابر قادری کو 24ستمبر کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے حول سرینگر میں نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔
بعد ازاں پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر کیس کی تحقیقات شروع کی۔