سنچورین /پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے متعلق سلیکشن کمیٹی کی خواہش ہے کہ وہ 26دسمبر سے سپر اسپورٹس پارک سینچوریں میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب اس سال اکتوبر میں ملتان میں انگلینڈ کے مقابلے پر پہلے ٹیسٹ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے محض 3 رنز درکار ہیں، انہیں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔