Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بابری مسجد معاملہ میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:مسلم پرسنل لاء بورڈ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 11, 2018 9:13 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
حیدرآباد//مولانا عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ اور بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر مجلس نے کہا ہے کہ مسجد ایک مرتبہ اگر تعمیر ہوجائے تو پھر وہ ہمیشہ کے لئے مسجد ہی برقرار رہتی ہے ۔ بابری مسجد کے معاملہ میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ جو کوئی سمجھوتہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ اللہ کو جوابدہ ہیں۔کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سہ روزہ اجلاس کے دوسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے با ت کرتے ہوئے مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے دوسرے دن کی کاروائی کے اختتام پر دن بھر کی کاروائی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے 26ویں اجلاس کے دوسرے دن کا دوسرا سیشن صبح 10 تا 2 بجے دن منعقد ہوا جس میں بورڈ کی روایت کے مطابق صدر بورڈ مولانا رابع حسنی ندوی کا خطاب ہوا جس میں انہوں نے یہ واضح کردیا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ بابری مسجد کے مسئلہ پر اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شریعت پرقائم رہیں اور شرعی احکام کے مطابق زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں۔ سکریٹری بورڈ مولانا سید محمد ولی رحمانی نے بورڈ کی کارکردگی اور اس کی مختلف ذیلی کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد کئی اراکین نے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرا اجلاس شام میں ہوا۔ دوسرے اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے بورڈ کی جانب سے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور مہم چلائی جارہی ہے ' اس میں مزید بہتری لائی جائے ۔ بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ نوجوان لڑکے لڑکیوں اور شادی شدہ جوڑوں کو اسلامی احکام سے واقف کروانے اور انکی اسلامی زندگی کی تربیت کے لئے ورک شاپ منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ملک میں جو بھی مقدمات کی پیروی کررہا ہے ' اس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کے اخراجات اور آئندہ بجٹ کے بارے میں بھی تبادلئہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی نے کہا کہ اتوار کی دوپہر کو بورڈ کے سہ روزہ اجلاس کا اختتام عمل میں آئے گا اور بورڈ کی روایت کے مطابق اختتام پر حیدرآباد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق بل دستور کی دفعات کے خلاف ہے اور بابری مسجد سے متعلق جو بھی سمجھوتہ کرنے کی کوشش کررہ ہیں وہ اللہ کو جوابدہ ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?