سرینگر// لکھنو میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روزاجودھیا میں 6دسمبر 1992کو بابر ی مسجد انہدامی کیس کے ملزمان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماو¿ںایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، اوما بھارتی، کلیان سنگھ سمیت سبھی ملزمان کوبری کردیا۔
کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں ہوا ہے۔
یہ کیس تاریخی بابری مسجد کی انہدامی سے متعلق تھا ۔یہ انہدامی لوگوں کی منظم بھیڑ کے ہاتھوں 6دسمبر1992کو عمل میں لائی گئی ۔
اس کیس میں 32ملزمان تھے جن میں سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی،سابق مرکزی وزرا مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی،اُتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ بھی شامل تھے۔
تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے کیس میں351گواہ اور600دستاویزات پیش کیں۔کیس میں کل ملاکر48افراد کیخلاف فرد جرم عائد کیا گیا تھا جن میں 16افراد کی موت عدالتی شنوائی کے دوران ہی واقع ہوئی ۔
آج کی عدالتی کارروائی کے دوران32میں سے تقریباً12ملزمان عدالت میں حاضر رہے۔
اڈوانی، جوشی، بھارتی، سنگھ وغیرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔