سرنکوٹ//حضرت بابا سید کریم شاہ بادشاہ غازی ؒ کا عرس مبارک ان کی زیارت عالیہ کریم آباد کلر کٹل سرنکوٹ پر نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں صبح دس بجے تا12بجے ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی ۔بعد از آں دوپہر12بجے علمائے کرام نے فضیلت او لیاء اللہ کرام پر مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے خاص بندوں کو اللہ تعالیٰ نے مختلف قسم کی کرامات سے نوازا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اولیا اللہ کے وسیلہ سے مانگی جانے والی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔اس دوران نعت خواں حضرات نے نعت رسول اکرم ﷺ کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ علمائے کرام نے عالم انسانیت کی خاطر امن و مان کی دعائیں مانگیں۔اس دوران انتظا میہ کمیٹی کی جانب سے تیار کیا گیا تبرک بھی تقسیم کیاگیا ۔انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے وجاہت حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔